ڈی آئی جی کراچی ایسٹ اکرم نعیم بروکا نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ملیر کے اندرونی علاقوں میں پولیس گشت کررہی ہے اور یہ گشت چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔انکا کہنا تھا کہ ملیر کے علاقوں جعفر طیار، میمن گوٹھ آنسو گوٹھ، اور دیگر مقامات پر آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیاجبکہ آپریشن آج رات بھی جاری رہے گا ۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے