سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس گلزار احمد اور جسٹس محمد تسنیم نے دانش کنیریا کے کلیرنس کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے کھلاڑی کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ انکی بے گناہی سے متعلق ٹیپ اور ریکارڈ عدالت میں پیش کرے جس پر دانش کنیریا کے وکیل فروغ نسیم نے عدالت کو بتایا کہ ریکارڈ پیش کرنا ممکن نہیں ہے اگر پی سی بی حاصل کرسکتی ہے توکرلے۔عدالت نے کلیرنس کے حوالے سے لندن وکیل کی خدمات حاصل کرنے اور ویڈیو ٹیپ یا تحریری رائے عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا فیصلہ انٹیگریٹی کمیٹی کرے گی کہ