بینک جرائم کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت جج عبدالرشید کی عدالت میں صبح نو بجے ہونی تھی لیکن جسٹس عبدالرشید کی مصروفیت کی وجہ سے سماعت دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔ تاہم بعد ازاں مونس الہی کے وکلاء کے ساتھ تلخ کلامی کی وجہ سے بینکنگ کورٹ کےجج نے کیس سننے سے انکار کردیا اورکیس لاہورہائیکورٹ کوبھجوادیا سماعت کا فیصلہ اب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کریں گے۔کیس کی سماعت کے دوران دو گواہوں خادم رسول اور عادل منظور کے بیانات ریکارڈ کیے جانے تھے۔۔ عدالت نے مونس الہٰی کے ذاتی ملازم کامران کوبھی طلب کیا