مشرقی بھارت اورنیپال میں اتوارکی شام آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔بھارت کے علاقے سکم میں سب سے زیادہ تئیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ مشرقی بنگال میں چھ بہار،تبت اورنیپال میں سات سات افراد ہلاک ہوئے۔۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں لیکن حکام کا کہنا ہے کہ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔زلزلہ بھارت کے مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً چھ بجے آیا اور اس کا مرکز شمالی مشرقی بھارتی ریاست سکم کے دارالحکومت