تازہ ترین:

کروانے: کے نتائج

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم پرپابندی لگانے اور وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کے خلاف تحقیقات کروانے سے متعلق دائردرخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی۔

درخواست ایڈووکیٹ طارق اسد نے ذوالفقارمرزا کی جانب سے ایم کیو ایم اوررحمن ملک پرلگائے گئے الزامات کی روشنی میں گزشتہ ہفتے دائرکی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اعتراضات لگائے ہیں کہ وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کو آئینی طورپراستثنی حاصل ہے اس لیے انہیں فریق نہیں بنایا جاسکتا۔ایڈووکیٹ طارق اسد کی کراچی میں امن وامان کے لیے فوج کوبلوانے کی دائرپیٹیشن میں ہی یہ درخواست بھی دینی چاہیے تھی۔ سپریم کورٹ نے یہ اعتراض بھی لگایا ہے کہ ذوالفقارمرزا کی تقریرسے درخواست گزار کا کوئی حق سلب

جماعت اسلامی نےعید کے بعد حکومت کے خلاف ریفرنڈم کروانے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی کے ٹارگٹ کلرز کی سرپرست اتحادی جماعتیں ہیں۔

ادارہ نور حق میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جے آئی کے نائب امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں سرگرم ٹارگٹ کلرز کو کبھی بھی میڈیا پر نہیں لایا گیا اور نہ ہی ان کی سیاسی وابستگیوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ ان دہشتگردوں کے سرپرست سندھ حکومت کی تینوں اتحادی جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تئیس جون کو صدر زرداری نے قبائلی علاقوں کے ڈی سی اوز اور پولٹیکل ایجنٹ کے اختیارات میں اضافے کی جس ریزولیشن پر دستخط کیے وہ آئین، شریعت اور انسانی حقوق کے خلاف ہے

جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ کےچیئرمین یاسین ملک نے عالمی برادری سےافغانستان کی طرح مسئلہ کشمیر کوبھی حل کروانے کی اپیل کی ہے۔

اسلام آبادسیشن کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے یاسین ملک کا کہنا تھا کہ انیس سو اٹھاسی سے اب تک بھارت نے ریاستی دہشت گردی میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید اورہزاروں کو اغواء کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔کشمیری اپنی آزادی کے لئےپرامن تحریک چلا رہے ہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ خطے میں پائیدارامن کے لئے افغانستان کی طرح تنازع کشمیر کے حل میں بھی اپنا کرادا ادا کرے۔

مزید نتائج