ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرم ایجنسی کے علاقے مروخیل میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اورمقامی لوگ جائے وقوعہ پرجمع ہوگئے، پولیس نے لاشوں کوتحویل میں لے کرقریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاشی شروع کردی ہے۔