تازہ ترین:

کرلی: کے نتائج

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے صدر کے دوعہدوں کے خلاف فیصلے پرعمل درآمد کے لئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے صدر کے دوعہدوں کے خلاف دائر درخواست میں صدر کے دو عہدے رکھنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کے لئے مقامی وکیل اے کے ڈوگر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئےجسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا تھا کہ اس کیس کے حوالےسے فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے دیا تھا اس بناء پرعمل درآمد کے لئے دائر درخواست پرسماعت بھی فل بینچ ہی کرے گا۔ انہوں نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے

سندھ ہائیکورٹ نےمہاجرقومی موومنٹ کےچئیرمین آفاق احمد کی قتل کے مقدمےمیں ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ نےمہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔آفاق احمد کے خلاف نبی بخش تھانے میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عتیق الرحمان کو دوہزار نو میں قتل کرنے کا الزام تھا، جس پر انکے وکیل فاروق احمد نے مؤقف اختیارکیا کہ یہ مقدمہ اُن کے مؤکل کی دوران اسیری میں درج کیاگیا تھا جو سراسر جھوٹا اور سیاسی بنیاد پر قائم کیا گیا،

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر مدفون لاش برآمد کرلی ہے جبکہ ٹارچر بھی دریافت کر لیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں اورنگی ٹاون میں مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نور الدین نے دوران تفیشن تین افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیاہے۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے اورنگی ٹاون شاہ فیصل محلہ کے خالی مکان میں قائم ٹارچر سیل برآمد کرلیا جہاں سے مختلف آلات بھی برآمد ہوئے ہیں،پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ایک شخص کی لاش بھی برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش آزاد حسن نامی شخص کی ہے جو اورنگی ٹاون کٹی پہاڑی کا رہائشی ہے جبکہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ

مزید نتائج