وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور میں بے گناہ شہریوں کے ہلاکتوں پر افسوس ہے لیکن ریمنڈ ڈیوس امریکی سفارت کار ہے اور ویانا کنونشن کے تحت اسے سفارتی استثنٰی حاصل ہے لہذا پاکستان اس کنونشن کی پاسداری کرتے ہوئے اسے فوری طور پر رہا کرے۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنٰٰی حاصل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام نہیں ۔ ہم اس معاملے پرپاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حکومت پاکستان سے ریمنڈ کی فوری رہائی کا بھی کہا