تازہ ترین:

کردیں: کے نتائج

خلیج کونسل نے عرب ممالک میں جمہوری لہر پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں، کونسل میں خلیج سے باہر کے ممالک کو بھی شامل کرنے کی تیاریاں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والےاجلاس میں خلیج کونسل نے مراکش اور اردن کو پانچ سالہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی پر غور کیا ۔خلیج کونسل کے سربراہ کے اعلان کے مطابق دونوں ملکوں کو فنڈز دسمبر میں فراہم کیے جائیں گے۔ مبصرین کے مطابق خلیج کونسل خلیج سے باہر کے ممالک کو بلاک میں شامل کرنا چاہتی ہے جبکہ چھ خلیجی ریاستوں کےسربراہان نے کہا ہے کہ مراکش اور اردن کی خلیج کونسل میں شمولیت کی درخواست پر آئندہ سال مئی میں غور کیا جائے گا۔

امریکہ نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے حصول سے روکنے کیلئے کوششیں تیز کردیں

نیویارک (اے پی پی) امریکی حکومت نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے حصول سے روکنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے حصول سے باز

باغیوں کی جانب سے باب العزیزیہ پرقبضے کے بعد لیبیا میں جشن منایا جارہا ہے جبکہ معمرقذافی کا کہنا ہےکہ لیبیا کےعوام طرابلس کو غداروں سے پاک کردیں۔

طرابلس میں گھمسان کی لڑائی کے بعد باغی معمر قذافی کے گڑھ باب العزیزیہ کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگئے تاہم معمر قذافی اور ان کے اہل خانہ تاحال لاپتہ ہیں۔ باغیوں کی اس بڑی پیش رفت کے بعد بن غازی، مصراتہ اور دیگر شہروں میں جشن منایا جارہا ہے۔ دوسری جانب معمر قذافی نے ایک بار پھر جارحیت کے خلاف فتح یا موت تک لڑائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ مقامی ٹی وی چینل پر خطاب میں کرنل معمر قذافی نے کہا کہ انہوں نے باب العزیزیہ کو خالی کرنے کا فیصلہ ایک حکمتِ عملی کے تحت کیا۔ باب العزیزیہ پہلے ہی نیٹو کے

مزید نتائج