کردیا: کے نتائج

افغانستان میں نیٹوفورسزنے حقانی نیٹ ورک کے سئینرکمانڈرحاجی مالی خان کوگرفتارکرنے کادعویٰ کردیا

غیرملکی خبرایجنسی نے ایساف حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے ایک اہم اورسینئرعہدیدارحاجی مالی خان کوگرفتارکرلیاگیا ہے،حاجی مالی خان کوافغان صوبے پکتیکا میں اتحادی افواج نے آپریشن کےدوران گرفتارکیا ،بیان کے مطابق گرفتاری کے وقت حاجی مالی خان بھاری اسلحہ سے لیس تھے تاہم انہوں نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی ۔خبرایجنسی کے مطابق حاجی مالی خان حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج حقانی کا چچا اور متعدد دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

امریکی دھمکیوں کے بعد اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور بیانات پر غور کے لیے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مشترکہ اعلامیے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا جبکہ کسی قسم کی بیرونی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق امریکی دھمکیوں کے بعد عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے کےلیے دوست ممالک میں سفارتی وفود بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں آزاد

سانحہ کلرکہار میں جاں بحق وائس پرنسپل حفیظ انوراور بارہ بچوں کو آہوں اور سسکیوں میں فیصل آباد میں سپردخاک کردیا گیا

کلرکہارحادثے میں جاں بحق ہونے والے ملت پبلک سکول کے وائس پرنسپل محمد حفیظ انور، استاد اور بچوں کی میتیں فیصل آباد پہنچیں تو ہرطرف کہرام مچ گیا۔ گھروں میں صف ماتم بچھ گئی، بچوں کے والدین اور عزیزو اقارب غم سے نڈھال اپنے پیاروں سے لپٹ کر روتے رہے۔ کفن میں لپٹے معصوم پھولوں کودیکھ کر ہر آنکھ اشک بار تھی۔حادثے کا شکارسکول کے وائس پرنسپل حفیظ انور اوربچوں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ جاں بحق افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا

مزید نتائج