چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤکسو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا پاکستان اہم اتحادی ہے، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی نہ صرف مشترکہ چیلنج ہے بلکہ عالمی برادری کو ملکر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا۔