تازہ ترین:

کربلا: کے نتائج

عراق کے شہر کربلا میں چار بم دھماکوں میں سولہ افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے

کربلا میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹ سہولیات فراہم کرنے والی سرکاری عمارت کے باہرزورداردھماکا ہوا۔عمارت کے باہرشہریوں اورحفاظتی گارڈز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔دھماکے کی جگہ پرامدادی ٹیموں کے پہنچتے ہی تین مزید دھماکے ہوئے جسکے بعد چار دھماکوں کے نتیجے میں سولہ افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ،دھماکوں کے بعد شہرکی دیگر سرکاری عمارات کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے، اس دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے

حضرت امام حسین اور شہدائے کربلاء کے چہلم کے سلسلے میں مری میں سخت سردی میں عزاداروں نے امام بارگاہ قدیمی اورڈاکٹرمنظورحسین سے ذوالجناح کے الگ الگ جلوس نکالے۔ جلوسوں کے شرکاء سخت حفاظتی انتظامات میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے لوئرمال سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ چوک میں پہنچے۔ جہاں مقررین نے امام عالی مقام اور شہدائےکربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فیصل آباد میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرمرکزی جلوس مرکزی امام بار گاہ دھوبی گھاٹ سے نکالا گیا۔ اس کے علاوہ بھی فیصل آباد شہرمیں چھ جلوس برآمد ہوئے جو

عراقی دارالحکومت بغداد اور کربلا میں تین بم دھماکوں میں چودہ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں کربلا کےعلاقے میں ایک کار پارکنگ میں ہونے والے دھماکے میں ہوئیں جہاں زائرین کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق اور بتیس زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں دو سینئرعراقی افسر ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

مزید نتائج