تازہ ترین:

کراسنگ: کے نتائج

لاہور، واہگہ بارڈرپر پاک بھارتي سيکورٹی فورسز سہ ماہی اجلاس، غير قانونی بارڈر کراسنگ اور سمگلنگ کی روک تھام سميت مختلف ايشوز زیر غور۔

سہ ماہی اجلاس ميں بھارتی بارڈر سيکیورٹی فورسز کے نورکنی وفد کی قيادت ڈی آئی جی واسوان ديو جبکہ پاکستان کی نمائندگی ڈپٹي ڈائريکٹر جنرل پنجاب رينجرزبريگيڈيئر ولی کررہے ہیں۔ ملاقات ميں ورک لائن پر فائرنگ ،منشيات کی سمگلنگ ،غير قانون طور پربارڈر کراسنگ اور دیگر اہم ایشوز پربات ہوگی۔ پاکستانی رينجرز حکام سے واہگہ بارڈر پر ملاقات سے قبل بی ايس ايف کے ڈی آئی جی واسوان ديو نے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر انسانی حقوق کی جو بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے کوشش ہے کہ اسے روکا جائے۔ ان کا کہنا تھا تھا

پنجاب کے سینیئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد نے میاں نواز شریف کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کرپٹ وزراء کو فارغ کرنے اور فلور کراسنگ کا نوٹس لینے سمیت انیس نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء کے ہمراہ لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اتحاد میاں نواز شریف سے ہوا تھا اس لیے پنجاب میں معاملات کو درست سمت میں لےجانے کےلیے میاں نوازشریف کو مداخلت کرنا ہوگی۔ انہوں نے میاں نوازشریف کو ارسال کےگئے انیس نکاتی ایجنڈے میں کرپٹ وزراء کو فارغ کرنے، فلور کراسنگ کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے، وزراء کو دس دس مرلے کے گھر الاٹ کرنے اور سستی روٹی سکیم کی ناکامی کی وجوہات منظر عام پر لانے سمیت انیس مطالبات پیش کیے ۔

پاکپتن میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ٹرین نے کار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

پاکپتن کے نواحی گاؤں کا رہائشی باغ علی اپنے دوستوں کے ساتھ کار پر نائن ایس پی کے قریب بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ سے گزر رہا تھا کہ ان کی کار فرید ایکسپریس کی زد میں آگئی ۔ ٹرین کے ٹکرانے سے کار تباہ ہوگئی جس سے کار میں سوار پانچ افراد میں سے تین ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر کار کی باڈی کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو باہر نکالا اور انہیں ڈی ایچ کیو منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باغ علی، اللہ دتہ، اور تاج شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے فرید ایکسپریس کو روک لیا جسے بعد

مزید نتائج