سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فورسز کی کارروائی میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ۔ دوسری جانب درہ آدم خیل کے علاقے توڑ چیڑ میں فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپخانے سے گولہ