کاٹن: کے نتائج

کاٹن جنرز نے کپاس کی خریداری پر ساڑھے تین فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار کے خلاف ملک بھر میں پھٹی کی خریداری بند کردی ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے خریداری بند کرنے کا اعلان ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کے ارکان شیخ محمد ایوب اور میاں محمد شہباز کی زیرصدارت گزشتہ شام بورے والا میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے پھٹی کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاد سے براہ راست کاشتکار اور عام آدمی متاثر ہو گا جبکہ حکومت نے اس ٹیکس کی وصولی کا جو طریقہ کار وضع کیا ہے اُس کے مطابق کاٹن جنرز کو روئی کی سو گانٹھ کی تیاری پر سوا لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا جو کہ

ملکی اور عالمی کاٹن ایکسچینجزمیں تیزی، پاکستان میں کپاس کی فی من قیمت ایک بار پھر پانچ ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کےایگزیکیٹو ممبر احسان الحق کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی فی من قیمت پانچ سو روپے بڑھ کر پانچ ہزار تین سو روپے ہوگئی ہے۔پاکستان میں کپاس کی قیمت میں اضافہ امریکی کاٹن ایکسچنج میں تیزی کی بناپر ہوا۔عالمی مارکیٹ میں کپاس کی فی پاؤنڈ قیمت چار سینٹ بڑھ کر ایک ڈالر ایک سینٹ ہوگئی ہے۔ڈیلرز کاکہناہےکہ کاٹن یارن کی قیمت میں اضافہ اور پاکستان کو کاٹن کے برآمدی آڈرز نےبھی گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا دیا ہے۔

انٹرنیشنل کاٹن مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ملک بھرمیں روئی کی فی من قیمت دو سو روپے بڑھ کر گیارہ ہزار دو سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق نیویارک کاٹن ایکسچنج میں کپاس کی فی پاؤنڈ قیمت میں پانچ سینٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ نیویارک کاٹن ایکسچنج میں مارچ ڈیلیوری کے سودے ایک ڈالر سڑسٹھ سینٹ پر ہوئے جب کہ سپاٹ سودے ایک ڈالر نواسی سینٹ پر ہوئے۔ پی سی جی اے کے رکن احسان الحق کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کاٹن یارن کی طلب میں نمایاں اضافے اور چین کی جانب سے کاٹن کی نئی خریداری کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کاٹن جننگ فیکٹریوں کی جانب سے پھٹی کی دوبارہ خریداری شروع ہونے سے بھی ملک

مزید نتائج