لندن (آصف محمود سے) سوات میں موجود عسکریت پسندوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے بند کی جانیوالی زمرد کی کانیں کھول دی ہیں اور عالمی منڈی میں اسے بیچ کر ایک خطیر رقم حاصل کی جا رہی ہے جس سے نیٹو افواج پر حملوں کیلئے اسلحہ اور دیگر سامان حرب خریدا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق ایشیا کی دو بڑی اعلیٰ کوالٹی کے زمرد کی کانیں ہیں جن میں ایک سوات میں ہے جہاں سے زمرد کی ایک بڑی مقدار بھارت کے شہر جےپور' پھر بنکاک اور اسکے بعد سوئٹزرلینڈ اور اسرائیل سمگل ہو رہی ہے۔ جہاں انہیں تراش