لاہورمیں ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں نظریہ پاکستکان ٹرسٹ کے زیراہتمام منعقدہ اس مقابلے کا موضوع شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی نظم شکوہ اورجواب شکوہ سے لیاگیاتھا۔ تقریری مقابلے کی صدارت گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر غلام سرور رانا نے کی ۔ طلباء وطالبات نے اپنی تقریروں میں کہا کہ شاعرمشرق علامہ محمد اقبال نے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کرکے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پیداکیا وہ دانائی ، حکمت ، فکر اورنظریے کی علامت تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ملت اسلامیہ کو متحد کرنے میں جتنا مؤثر کردار