بابراعوان نے یہ باتیں گوجرانوالہ میں پیپلزلائرزفورم پنجاب کے نائب صدرراﺅ کامران علی خان کی رہائش گاہ پرپارٹی ورکرز سے خطاب میں کہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا رکن بننے کیلئے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں، الیکشن کیلئے بی اے ڈگری کی شرط ایک آمرکا فیصلہ تھا جسے ختم کردیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی جلسوں اور ذرائع ابلاغ پربیٹھ کر امریکہ مخالف بیانات دینے والے نیویارک کے ٹھنڈے کمروں میں چھپ کر اپنی مقبولیت کے جعلی سروے بنارہے ہیں مگرعوامی مقبولیت کا اصل سروے تو ضمنی انتخابات کا نتیجہ ہے