تازہ ترین:

کاغذات: کے نتائج

اپوزیشن کے بھی قواعدوضوابط ہوتے ہیں،ایم کیو ایم کی جانب سے جن کاغذات کو اچھالا گیا ان پر مقدس نام بھی درج تھے۔ پیر مظہر الحق

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر مظہرالحق کا کہنا تھا کہ کئی سال بعد دوست اب اپوزیشن میں بیٹھے گے۔ اگراپوزیشن سیٹیں خالی ہوتیں تو اسپیکر الاٹ کر دیتیں۔ اپوزیشن کے بھی کچھ قواعدو ضوابط ہوتے ہیں،ایم کیو ایم نے ایوان میں جن کاغذات کو اچھالا ان پر مقدس نام بھی تحریر تھے۔انہوں نے کہا ایوان نے تمام آرڈیننس اتفاق رائے سے پاس کئےہیں۔

کاغذات نامزدگی میں دہری شہریت کے کالم کا اضافہ ہو گا: الیکشن کمشن

اسلام آباد (ریڈیو نیوز/وقت نیوز) سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کےلئے شہریت ظاہر کرنا لازمی ہو گا۔ کاغذات نامزدگی میں دہری شہریت کے کالم کا اضافہ ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نئی ووٹر لسٹیں بننے تک انتخابات پرانی فہرستوں پر ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت کا خانہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، دو ملکوں کے شہری آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل تریسٹھ ایک سی کے تحت دوہری شہریت کے حامل افراد کے الیکشن میں حصہ لینے پرپابندی ہے لیکن اس قانون پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔ ضمنی انتخابات کا مرحلہ آئین کے مطابق ساٹھ روز میں مکمل کرانا ضروری ہے اس لئے آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار سات تک انتخابی فہرستوں میں آٹھ کروڑ دس لاکھ ووٹرزشامل تھے، ان میں سے تین کروڑ سترلاکھ ووٹرزکی تصدیق نادرا کے ریکارڈ سے نہیں ہوسکی،

مزید نتائج