تازہ ترین:

کارلائے: کے نتائج

وفاقی وزیرپوسٹل سروسز میراسرارالله زہری کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ کوجدید خطوط پراستوار کرنے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلائے گی۔

ورلڈ پوسٹل ڈے پراسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میراسرارالله زہری کا کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز کے معیارمیں بہتری کے لئے، یونیورسل پوسٹل یونین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، عوام کو سروسز سے کوئی شکایت نہیں رہے گی۔ تقریب کے اختتام پرترکی کے سفیر مصطفٰی بابررضوان نے پوسٹل سروسزکے سیلاب سے متاثرہ ملازمین میں امدادی اشیاٰء تقسیم کیں۔

لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں۔

چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے یہ ریمارکس پنجاب بھر میں پٹرول کی قلت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دئیے۔ انکا کہنا تھا کہ پٹرول کی قلت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لہذا وفاقی حکومت جلد از جلد اس معاملے کو حل کرے ۔ پٹرول کی قلت کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ نوشاب اے خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پٹرول کی کمی کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں ۔ عدالت پٹرول کی فروخت بحال کرنے کے احکامات جاری کرے اور ذمہ داروں کا  تعین کیا جائے۔ درخواست گزار کے

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہےہیں ۔

ماتلی میں سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں کے دورہ کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی واضح ہدایات ہیں کہ متاثرین کی دوبارہ انکے گھروں میں منتقلی تک انکی مدد کی جائے ،انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کو ریلیف دینےکے لئے کوشاں ہے ،اس موقع پربیرسٹر حسنین مرزا سمیت ڈی سی اوبدین آغا واصف عباس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس سے قبل پنگریو کے قریب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے کہا کہ سیلاب کا سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کے ایم این ایز اور ایم

مزید نتائج