تازہ ترین:

کارروائیوں: کے نتائج

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدین اور سانگھڑ سمیت سندھ کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اورامدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے پہلے بدین کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ جنرل کیانی نے کلوئی میں فوجی جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان قوم کی خدمت کرکے اپنا فرض پورا کررہے ہیں۔ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کی خدمت اورمدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے متاثرین کی بحالی کے لیے کی گئی جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔ اس کے بعد جنرل کیانی سانگھڑ پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف اورمیڈیکل کیمپس کادورہ کیا

سندھ کےسیلاب زدہ علاقے بدستور پانی کی لپیٹ میں، اشیائے خوردو نوش کی ترسیل اورامدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا

این ڈی ایم اے کے ترجمان ارشاد بھٹی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس وقت سندھ کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ تئیس اضلاع میں سے زیادہ تر میں امدادی سامان کی ترسیل کا مسئلہ سنگین ہوتاجارہا ہے۔ ان علاقوں میں متاثرین ٹولیوں کی شکل میں بکھرے ہوئے ہیں جنہیں منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت امدادی سامان اور خیمے تودستیاب ہیں لیکن ان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچانے کے لیے اہلکار موجود نہیں ہیں۔ان کے مطابق اسی لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہیں اور امدادی کیمپوں میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل

سندھ میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میںپاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کیلئے پاک فوج کے دو ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اب تک گیارہ سو ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے تقریبا اٹھاون ہزارافراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ میجر دانش غفور نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز مسلسل متاثرہ علاقوں کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ روزانہ چھ سے سات ٹن راشن متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے ساتھ

مزید نتائج