تازہ ترین:

کاؤنٹی: کے نتائج

پاکستان کےابھرتےہوئے فاسٹ باؤلر جنید خان نے کہا ہےکہ کاؤنٹی کرکٹ سے بہت کچھ سیکھا، سینئر کھلاڑیوں کے ٹیم میں شامل نہ ہونے سے کارکردگی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا

لاہور میں دورہ زمبابوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ کاونٹی کھیلنے سے انھیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جبکہ وقار یونس کی کوچنگ سے مزید نکھار پیدا ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے کو آسان نہیں لیں گے جس کا ثبوت انہوں نے بنگلا دیش کی ٹیم کے خلاف کارکردگی سے دیا ہے۔ عمر گل اور وہاب ریاض کے ٹیم میں نہ ہونے کے سوال پر جیند خان نے کہا کہ اس سے ٹیم کی کارکردگی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا

انگلش کاؤنٹی سائیڈ ہمشائیر نے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کو کھلانے سے معذرت کر لی ۔

پی سی بی کی جانب سےانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے شاہد آفریدی کا سنٹرل کنٹریکٹ اور این او سی منسوخ ہونے کے بعد انگلش کاؤنٹی سائیڈ ہمشائیر نے بھی سابق پاکستانی کپتان کو کھلانے سے معذرت کی ہے جبکہ یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ اس تمام صورتحال کے پیش نظرمعاہدے کے باوجود شاہد آفریدی سری لنکن پریمیئر لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے دو روز قبل پی سی بی انتظامیہ کے رویوں سے دلبرداشتہ ہوکر بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا ۔

ٹیسٹ کرکٹردانش کنیریا نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر انگلش کاؤنٹی کی جانب سے کلیئرنس کا نیا سرٹیفکیٹ پی سی بی کو جمع کرا دیا ہے، اب چیئرمین کرکٹ بورڈ ان کی دال روٹی کو کھول دیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث نہ صرف میں انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوں بلکہ کوئی بھی ملک کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلنے نہیں دے رہا جس وجہ سے مجھے شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ بدھ کو میں نے پی سی بی کو مطلوبہ انگلش کاؤنٹی کا نیا کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کرادیا ہے اب مجھے کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے۔

مزید نتائج