تازہ ترین:

کا کہنا: کے نتائج

مسلم لیگ نون  کے قائد محمد نوازشریف کا کہنا ہے  کہ متاثرین سیلاب کو دوبارہ آباد کرنے کےلیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے مظفرگڑھ کے علاقے بصیرہ میں سیلاب زدگان اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ نوازشریف نے کہا کہ یہ سیلاب متاثرین کی ہمت ہے کہ وہ اتنی بڑی قدرتی آفت کا سامنا کررہے ہیں ۔  مسلم لیگ نون کے کارکن ذاتی طور پر دلچسپی لے کر ان سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچے جہاں کوئی نہیں پہنچا ۔ محمد نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ وہ سعودی بھائیوں کے ممنون ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے بے شمار امداد پہنچائی ۔ وفاقی حکومت کو کہا کہ متاثرین کو کم ازکم ایک ایک لاکھ روپے فی خاندان دیئے جائیں ۔