میاں افتخارحسین نے یہ بات پشاور میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے خیبر پختونخوا میں آٹھ سو سنتالیس افراد جاں بحق اور آٹھ سو بتیس زخمی ہوئے ہیں۔ سات لاکھ بیس ہزار چھ سو آٹھ افراد بے گھر جبکہ چار سو سے زائد دیہات زیر آب آنے سے پانچ لاکھ نوے ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ایک لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ چھپن ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب تک عوام امدادی کاموں سے مطمئن نہیں ہونگے حکومت بھی