تازہ ترین:

کا آغاز: کے نتائج

چین میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ اس حادثے میں بیالیس افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق نائب وزیراعظم ژانگ ڈی جیانگ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں۔ ماہرین اس حادثے کو چین کی ابھرتی ہوئی فضائی صنعت کیلئے ایک بڑا دھچکہ قرار دے رہے ہیں۔ چین میں پیش آنے والے اس فضائی حادثے میں بیالیس افراد ہلاک اورچون مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق طیارے میں چھیانوے افراد سوارتھے، جس میں سے انچاس کوبچا لیا گیا ہے۔