پیرس (صاحبزادہ عتیق الرحمن سے) پیرس کے نواحی علاقے(Sevran)سیوران کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور لیڈل LIDL میں دو ڈاکووں نے 3 خواتین سمیت عملہ کے 6 افراد کو یرغمال بنا لیا۔ سپیشل پولیس نے مذاکرات کے ذریعے یرغمالیوں کو رہا کرا کے ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔ دونوں پستول اور گیس بم سے مسلح تھے۔