اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے زیر استعمال عمارت برطانوی بلیک برن سکیم کے لیے مختص تھی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ برطانوی پرائمری سکول ڈیزی فیلڈ کا اسامہ کے کمپاؤنڈ سے آفیشل لنک کے باوجود القاعدہ رہنما کی شناخت چھپے رہنا حیران کن امر ہے۔ بلیک برن سسٹم کے تحت مختلف برطانوی سکولوں کے بچے ایبٹ آباد کے رہائشیوں سے خط و کتابت کرتے ہیں۔ بلیک برن انتظامیہ نے عمارت سے آفیشل لنک کو محض اتفاق قرار دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ڈیزی فیلڈ کے ہیڈ ماسٹر پیٹر فینٹن کا کہنا ہے کہ یہ سکیم بند