تازہ ترین:

ڈکیتی: کے نتائج

چوہنگ:30 لاکھ کی بنک ڈکیتی ‘ ستوکتلہ میں ایک ہی گروہ کی 4 وارداتیں

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں ڈاکووں نے مختلف وارداتوں میں ایک بنک اور متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔ ڈاکووں کے گروہوں نے ماڈل ٹاون اور صدر ڈویژن کو مسلسل اپنا ٹارگٹ بنا رکھا ہے جس نے پولیس افسروں کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چھ ڈاکووں نے

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے تین ڈاکوؤں کو شہریوں نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

نواحی گاؤں پانچ سو سترہ گاف بے میں تین ڈاکوؤں نے ایک گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنالیا، مزاحمت پر گھر کے مالک کو زخمی کردیا،اہل خانہ کےشورمچانے پر اہل محلہ ہاتھوں میں ڈنڈے اور دیگر اشیا اٹھائے اس گھر کے گرد جمع ہوگئے اور ڈاکوؤں کو پکڑکرتشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور افسران موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے دوران ایک ڈاکو رستے میں جبکہ دوسرا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کو اغواء اور ڈکیتی کےدو مقدمات سے باعزت بری ۔

راولپنڈی میں سول جج و اسپیشل مجسٹریٹ رائے محمد خان نے سابق وفاقی وزیربابراعوان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں تھانہ صادق آباد اور نیو ٹاؤن میں درج اغواء اور ڈکیتی کے دو مقدمات سے باعزت طور پر بری کر دیا ہے۔وزیر اعظم کے مشیر محمد بشارت راجہ نے مصالحتی کردار ادا کرتے ہوئے بابر اعوان اور مقامی اخبار کے مالک شیخ افتخارعادل کے درمیان راضی نامہ کروایا تھا۔راضی نامہ داخل کیے جانے کے بعد وکیل صفائی سردار عبدالرزاق خان نے بابر اعوان کی طرف سے ضابطہ فوجداری کے تحت بریت کی درخواست دائر کی،

مزید نتائج