تازہ ترین:

ڈچ: کے نتائج

ایران نے مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں ایرانی نژاد ڈچ شہری کو پھانسی دے دی جس پرہالینڈ نے احتجاجاً ایران کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چھیالیس سالہ زہرا بہرامی کو اتوار کی صبح منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں ایران میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ زہراء بہرامی نے دو ہزار نو میں ہونے والے متنازعہ صدارتی انتخابات میں حکومت مخالف مظاہروں میں بھی شرکت کی تھی۔ ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے زہرا بہرامی کی پھانسی پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ ’درندہ صفت حکومت کے اس اقدام سے اسے بہت صدمہ' ہوا ہے۔ ہالینڈ کی حکومت نے ایرانی نژاد ڈچ شہریوں کو ایران کے سفر سے منع کرتے ہوئے ایران کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کردیے ہیں۔

سپین کے جارج لورینزو نے موٹوجی پی موٹرسائیکل چیمپئن شپ کی چھٹی ریس ڈچ گراں پری جیت کر سیزن میں چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔

ہالینڈ کے ایسن سرکٹ پر ہونے والی ریس میں یاماہا رائیڈر جارج لورینزو نے مقررہ فاصلہ اکتالیس منٹ اور اٹھارہ اعشاریہ چھ دو نو سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی۔ سپین ہی کے ڈینی پیڈروسا اکتالیس منٹ اور اکیس اعشاریہ پانچ چھ سیکنڈز کے ساتھ دوسرے اور سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے کیسی سٹونر اکتالیس منٹ اور پچیس اعشاریہ چھ پانچ سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ گزشتہ ریس میں زخمی ہونے والے دفاعی چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روزی اس ریس میں بھی حصہ نہ لے سکے۔سیزن کی چہ ریسز مکمل ہونے کے بعد چیمپئن شپ

آئیکس نے فیونورڈ کو دو گولز سے شکست دے کر ڈچ فٹبال کپ کے فائنل کی پہلی لیگ L میں برتری حاصل کرلی۔

ہالینڈ کے دارلحکومت ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئیکس نے فیونورڈ کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ آئیکس کے سیم ڈی جونگ نے کھیل کے چھٹے اور ساتویں منٹ میں مسلسل دو گولز کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ فیونورڈ کی ٹیم نے میچ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کی دوسری لیگ چھ مئی کو روٹرڈیم میں کھیلی جائے گی

مزید نتائج