ٹانک میں بھارا بند کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اورعوام کی بے لوث خدمت کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارہ بند کی تعمیر پر گیارہ کروڑ روپے خرچ ہوں گے، اس منصوبے سے بیاسی ہزار کنال بنجر اراضی سیراب ہو گی اور سیلاب سے بچاؤ میں بھی مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین سیاست چھوڑکرعوامی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔ فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں