ڈرانے: کے نتائج

وزیرمملکت برائے دفاعی پیداوارعبدالقیوم جتوئی کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کو ڈرانے ، دھمکانے اورگالی گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وزیرمملکت عبدالقیوم جتوئی کے خلاف تھانہ جتوئی میں ایف آئی آر نمبر تین سوبائیس درج کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مظفرگڑھ کے صوبائی حلقہ پی پی دوسوانسٹھ میں انتخابی عملے کی ڈیوٹیوں میں تبدیلی سے انکار پر ریٹرننگ آفیسر رانا اشتیاق احمد کو زدوکوب کیا اوران کا سرکاری ریکارد اٹھا کرلے گئے۔ رانا اشتیاق کی رپورٹ پر پولیس نے سردارعبدالقیوم جتوئی اوران کے ساٹھ ساتھیوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

صدام نے خطرناک ہتھیاروں کا پروپیگنڈہ ایران کو ڈرانے کیلئے کیا تھا: ایف بی آئی

واشنگٹن (اے پی پی) ایف بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر صدام حسین نے اپنی پھانسی سے قبل ایف بی آئی کو آگاہ کیا تھا کہ اس نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں پروپیگنڈہ ایران کو ڈرانے دھمکانے کیلئے کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف امریکی