راجہ ریاض وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بجھوا دی ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورمحکمہ آبپاشی کوغلط پشتے توڑنے کا ذمہ دارٹھہرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے حقائق کو منظرعام پر لا کرپشتے توڑنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے۔