لاہورمیں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے دورے کے موقع پرترقیاتی کاموں پربریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پہلے پانچ سو گھر جولائی میں مالکان کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ سکیم میں دو ہائی سکولز، جمنزیم اور کرکٹ گرؤانڈ کا افتتاح برطانیہ کے دورے کے بعد کریں گے۔ شہداء اور بیواؤں کی رقم کا پچیس فیصد پنجاب حکومت ادا کرے گی اوربنک سے حاصل کردہ رقم پرآٹھ فیصد سود کی رقم بھی پنجاب حکومت کے ذمے ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے دورے سے