تازہ ترین:

ڈالرسے: کے نتائج

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران سولہ کروڑچوالیس لاکھ ڈالر اضافے کے بعد ایک بار پھراٹھارہ ارب ڈالرسے تجاوزکر گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تین ستمبر تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سترہ ارب نواسی کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر سے بڑھ کر اٹھارہ ارب چھ کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران پندرہ کروڑترپن لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ڈالر ریزرو میں اکانوے لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اس اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس چودہ ارب ساٹھ کروڑانتیس لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب چھیالیس کروڑ دو لاکھ ڈالرہوگئے۔معاشی ماہرین کے

یو ایس ایڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے انیس کروڑ ڈالرز کی امداد کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے سترہ ارب ڈالرسے بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گیارہ جون کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرسترہ ارب سولہ کروڑ پینتالیس لاکھ سے بڑھ کرسترہ ارب اکاون کروڑ اناسی لاکھ ڈالرزہوگئے ہیں۔ مرکزی بینک کے پاس موجود ڈالرز ڈیپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران پینتیس کروڑ ترانوے لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا تاہم کمرشل بینکوں کے ریزرو میں انسٹھ لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بنیادی وجہ یو ایس ایڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے انیس کروڑ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت پندرہ سو ڈالرسے گرگئی جس سے پاکستان میں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے سستا ہوگیا۔

دنیا بھر میں امریکی ڈالرکی قدرمیں اضافے کے بعد سونے اورخام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چالیس ڈالرز کمی کے بعد چودہ سو پچاسی ڈالر ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان بھرمیں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے کم ہوکر سینتالیس ہزارنو سو پچاس روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چھ سو پچاسی روپے کی کمی سے اکتالیس ہزار ایک سو روپے ہوگئی۔ دوسری طرف ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی دو سو روپے کی کمی کے بعد ساڑھے گیارہ سو

مزید نتائج