چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری،جسٹس سائر علی اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے این آئی سی ایل توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے ملک اقبال کی طرف سےعبدالحفیظ پیرذادہ عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت سے استدعا کی کہ ان کا موکل غیر مشروط معافی مانگنا چاہتا ہے کیونکہ اس کے مطابق اس نے جان بوجھ کرعدالت کی توہین نہیں کی جس پر جسٹس سائر علی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے حج کرپشن کیس کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے ڈائریکڑانعام غنی کو تعینات کرنے کاحکم دیامگر اسے نہ صرف اوایس