برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق اسامہ بن لادن کے خلاف دو مئی کے آپریشن کے بعدامریکی کمانڈوز القاعدہ سربراہ کے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹس، پانچ کمپیوٹر اور سو سے زیادہ کمپیوٹر فائلز ساتھ لے گئے تھے۔ ان فائلوں کے معائنے کے بعد جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اسامہ نے اپنے ساتھیوں کو نائن الیون کی طرز کے مزید حملے کرنے اورلاس اینجلس اور دوسرے چھوٹے شہروں، ٹرینوں اور ہوائی جہازوں کو نشانہ بنانے کا حکم دیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اسامہ بن لادن کا کہنا تھا نائن الیون جیسے حملوں سے امریکی پالیسی میں تبدیلی