متحدہ قومی موومنٹ کی کال پر حیدر آباد میں کاروباری مراکزاور پٹرول پمپس مکمل طور پر بندہیں،سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔مختلف علاقوں میں کشیدگی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس کے دوران مشتعل مظاہرین نے سینئیر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کا پتلہ نذر آتش کیا اور ٹائر جلائے۔ سکھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گھنٹہ گھر، نوں گوٹھ ، پرانا سکھر، شالیماراور اسٹیشن روڈ پرایم