تازہ ترین:

چین کے: کے نتائج

چین کے صوبے یونان Y میں لینڈ سلآئیڈنگ سے چارافراد ہلاک اور چوالیس لاپتہ ہوگئے ہیں۔

چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بوشام کے نواحی گاؤں واما میں پہاڑی تودہ گرنے سے چار افراد ہلاک اور تئیس زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ جبکہ حادثے میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ چین میں خراب موسم، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے رواں سال تقریبا تین ہزارافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چین کے صوبے سچوان میں پانڈے کے جڑواں بچے لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئے۔

چین میں پانڈے کی افزائش نسل کیلئے حکومتی سطح پر کئی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ گزشتہ روز پیدا ہونے والے پانڈوں کی جوڑی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حیران کن بات ہے کہ بچے جڑواں ہیں تاہم ان کی ماں  دنیا پر پہلے آنے والے بچے کو زیادہ توجہ دے رہی ہے ۔ یہ ٹوئنز اس مہینے کے دوران پیدا ہونے والے چھٹے اور ساتویں بچے ہیں ۔ سچوان کے پہاڑی جنگلی علاقے میں تقریباً سولہ سو پانڈے موجود ہیں۔

کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں جی ٹونٹی ممالک کا سربراہ اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کی سائیڈلائنز پر امریکی صدرباراک اوباما نے جنوبی کوریا اور چین کے صدور سے ملاقاتیں کیں ہیں

جی ٹونٹی سربراہ اجلاس دو دن جاری رہے گا ۔ کینیڈا کے وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے اس اجلاس میں شرکت کیلئے آنیوالے جی ٹونٹی ممالک کے سربراہان کے اعزازمیں استقبالیہ دیا ۔ کانفرنس میں عالمی معاشی بحران کے اثرات اور اس کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔ جی ٹونٹی سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر امریکی صدر باراک اوباما نے پہلی ملاقات اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب لی منگ بیک سے کی، جس میں شمالی کوریا کے اشتعال انگیز رویے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی صدر نے لی منگ بیک

مزید نتائج