انتخاب عالم بیک وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائرئکٹر کی حثیت سے کام کر رہے تھے ۔پی سی بی کے مطابق انتخاب عالم کے لیے ایک وقت میں دوعہدوں پر کام کرنا مشکل تھا لہذا انہیں ایک عہدے سے ہٹا یا گیا ہے۔ پی سی بی نے بتایا کہ اگر انتخاب عالم بطورمینجر ملک سے باہر ہوتے ہیں تو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے معاملات خراب ہوتے ہیں۔لہذا اس معاملے کے پیش نظر آج گورننگ باڈی کے ممبر نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا مینیجربنایا گیا ہے