ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچاس رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز رقیب الحسن چھہتر رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، جنید صدیق اکاون اور تمیم اقبال نے اٹھائیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین، جبکہ ٹم بریسنن اور سٹورٹ براڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلش ٹیم نے مقررہ ہدف چھیالیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ این بیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوراسی رنز کی