اپنی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہناتھا کہ میرے تن پرجو کپڑے ہیں وہ پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی سے میرا رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا پریس کانفرنس کےدوران کراچی پریس کلب کے باہر عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ذوالفقار مرزا جب باہر آئے تو لوگوں نے ان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی انہوں نے عہد لی کہ وہ پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے