تازہ ترین:

چوہان: کے نتائج

لاہورہائیکورٹ نے سابق ڈی پی اوسیالکوٹ وقاراحمد چوہان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرکے کیس نمٹا دیا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت عالیہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ سانحہ سیالکوٹ کے مرکزی ملزم ڈی پی او قاراحمد چوہان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ فاضل عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے قراردیا کہ ملزم پر ٹرائل کورٹ میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے لہذا وہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں۔ فاضل عدالت نے انسپکٹرتھانہ صدرسیالکوٹ رانا الیاس اور کانسٹیبل ناظرحسین کو بھی ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

سانحہ سیالکوٹ کے نامزد معطل ڈی پی او وقار چوہان ضمانت پر رہا

گوجرانوالہ + سیالکوٹ (ریڈیو نیوز+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ کیس کے نامزد ملزم معطل ڈی پی او وقار چوہان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ خصوصی عدالت نے وقار چوہان کو ایک لاکھ روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا

سانحہ سیالکوٹ کے ملزم سابق ڈی پی او وقار چوہان کی ضمانت منظور کرکے ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی  کی  عدالت نے سابق ڈی پی او سیالکوٹ  وقار چوہان کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر منظور کی۔ عدالت میں سانحہ سیالکوٹ کے مقتول بھائیوں کے چچا کے وکیل کا موقف تھا کہ یہ سانحہ سابق ڈی پی او کی غفلت کے باعث پیش آیا، اس لیے ضمانت منظور نہ کی جائے۔ ملزم وقار چوہان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کی اور ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ وکلا صفائی کے مطابق وقار چوہان پر جو الزامات ہیں وہ قابل ضمانت ہیں

مزید نتائج