برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق اس بات کا فیصلہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیا گیا، اعلیٰ ترین سطح سے کچھ احکامات جاری کیئے گئے ہیں جن میں فضائی نگرانی پرمامورتمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فضائیہ کے تمام متعلقہ اڈوں اور ان سے منسلک تمام افسران اور عملے کی ہفتہ وار چھٹی بھی منسوخ کردی گئی ہے اور اسلام آباد میں واقع فضائیہ کے صدر دفتر سمیت متعدد اہم دفاتر میں عملے کو ہفتہ وار چھٹی کے دنوں یعنی ہفتے اور اتوار کے روز حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔