تازہ ترین:

چوڑے: کے نتائج

سانگھڑ میں بروہی کے قریب سیم نالے میں ستر فٹ چوڑے شگاف سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں

سندھ کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں بدین میں گونی پھلیلی آؤٹ فال ڈرین کے لنک نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے گولارچی کے مزید کئی دیہات کو گھیر لیا ہے۔ ادھر سانگھڑ کے علاقے بروہی کے سیم نالے میں ستر فٹ چوڑے شگاف کی وجہ سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،پنگریو اور گولارچی میں پیٹ کے امراض میں مبتلا تین خواتین، جبکہ ٹنڈو باگو اور گولارچی میں چار بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ جامشورو میں بھان سیدآباد کے

منچھرجھیل میں پڑنے والے مختلف شگاف مزید چوڑے ہوگئے ، سندھ کے قدیم شہر بختیار پورکو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ۔

انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے نے سیہون ائیر پورٹ کے بعد انڈس ہائی وے کو تیرہ کلومیٹر تک اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد ضلع دادو اور جامشورو کے درمیان واحد زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ منچھر جھیل کے سیلابی پانی سے یونین کونسل بوبک مکمل طور پر زیرآب آگئی ہے جہاں سات سے نو فٹ پانی کھڑا ہے۔ ادھر سندھ کے قدیم شہر بختیار پور اور آراضی کے علاقے سیلابی پانی کی لپیٹ میں ہیں جہاں تیس ہزار سے زائد افراد ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

دادوکی منچھرجھیل کے آرڈی پچانوے، چھیانوے اور ستانوے میں کئی فٹ چوڑے شگاف پڑنے سے قریبی آبادیوں کے زیرآب آنے کاخطرہ پیدا ہوگیا ۔

اطلاعات کے مطابق منچھرجھیل کی حفاظت پرمامورعملہ بھی وہاں سے چلا گیا ہے۔ جھیل میں شگاف پڑنے کے بعد سیلابی پانی تیزی سے قریبی آبادیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ اس سے پہلے منچھرجھیل میں پانی کی سطح بلند ہو کراپنی آخری حد ایک سواکیس فٹ سے تجاوزکرکے ایک سواکیس اعشاریہ پانچ فٹ ہوگئی تھی،جھیل ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہونےپرحکومت سندھ کی رضامندی سے جھیل کی گیارہ اور بارہ آر ڈی کے درمیان تین سوفٹ چوڑا شگاف ڈالا گیا۔ اس شگاف سے کراچی بلوچستان

مزید نتائج