تازہ ترین:

چنیوٹ: کے نتائج

چنیوٹ میں مسافربس اورٹرک میں تصادم، بچی سمیت چھ افراد جاں بحق، بیس سے زائد مسافرزخمی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافربس فیصل آباد سے سرگودھا جا رہی تھی کہ چنیوٹ کے قریب ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں چارافراد موقع پرجاں بحق جبکہ دو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چنیوٹ میں دم توڑ دیا۔ حادثے میں بیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کوڈی ایچ کیوفضل الہیٰ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث انہیں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں میں سےچار کی حالت تشویش ناک ہے۔

چنیوٹ: کشتی الٹنے سے راجہ ریاض‘ حسن مرتضی زخمی

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیلاب متاثرین کے لئے امداد لے کر جانے والی کشتی چنیوٹ میں الٹنے سے سینئر وزیر راجہ ریاض اور رکن اسمبلی حسن مرتضی زخمی ہو گئے۔

چنیوٹ میں ایک اور واقعہ‘ درجنوں لڑکوں پر پولیس کا تشدد

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ میں پولیس تشدد کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے جس کی نجی ٹی وی پر فوٹیج دکھائی گئی ہے جس میں تھانہ سٹی پولیس کے اہلکاروں نے درجن سے زائد لڑکوں کے بازو کمر کے پیچھے باندھ کر انہیں جانوروں کی طرح زمین پر گرا رکھا ہے اور ڈنڈوں سے ان پر تشدد کر رہے

مزید نتائج