واشنگٹن (اے ایف پی) ہیکرز نے گزشتہ چند برسوں میں امریکہ کے ائرٹریفک کنٹرول کمپیوٹروں میں موجود پروگرام چرالئے۔ حکومتی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ویب سائٹس اور کمرشل سافٹ وئر پر انحصار بڑھانے سے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر حملہ آسان ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2009ءمیں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے کمپیوٹر پر حملہ کیا گیا جس میں ہیکرز نے ایوی ایشن کے 48 ہزار موجودہ اور سابق اہلکاروں کے بارے میں ذاتی معلومات چرالیں۔