لاہور میں وزیراعلی محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یوم علی کے سلسلے میں سکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کے لیےاعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے جبکہ دشمن نقصان پہنچانے کیلئے گھات لگائے بیٹھے ہیں۔ ایسے موقع پر پوری قوم کا اتحاد ہی دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ یوم علی کے موقع پرعزاداری کے جلوسوں کیلئے مقرر کردہ روٹس اور اوقات پر عملدارمد کیلئے سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میںفرائض سرانجام دیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ