تازہ ترین:

چارہزارمیگاواٹ: کے نتائج

ملک بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ کےساتھ ہی بجلی کاشارٹ فال بھی چارہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا

پیپکوکےمطابق ملک میں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزارایکسوگیارہ میگاواٹ جبکہ طلب سترہ ہزارچھبیس میگاواٹ ہےجوملکی ضرورت سےچارہزارمیگاواٹ کمہے۔ پیپکو کے مطابق کے ای ایس سی کو سات سوبیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔آبی ذرائع سے پانچ ہزار ایک سو چونتیس اورتھرمل ذرائع سےایک ہزار چارسوچھ میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،تاہم شارٹ فال چارہزارمیگاواٹ تک بڑھنے سےلوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیاہےاورطویل لوڈشیڈنگ نےکاروباری سرگرمیاں معطل کرکےرکھ دیں ہیں جس کی وجہ سےتاجروں کوشدیدمشکلات کاسامناہے۔

چار پاور پلانٹس بند ہونے سے چودہ سو میگا واٹ کمی کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال چارہزارمیگاواٹ سے بڑھ گیا، لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔

پیپکو کے ڈی جی انجینئر محمد خالد کا کہنا ہے پانچ سو میگا واٹ کا اوچ پاور پلانٹ  او جی ڈی سی کی جانب سے گیس کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ تین ، تین سو میگا واٹ پیداواردینے والے چشمہ پاور پلانٹ اور حبکو پاور پلانٹ بھی تکنیکی خرابی کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہیں ۔ ادھر حبکو پاور پلانٹ کا ایک اور یونٹ بھی سالانہ مرمت کی وجہ سے بند کردیا گیا  ہے جس کی وجہ سے پیپکو کو بجلی کی پیداوار میں اچانک چودہ سو میگاواٹ کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پیپکو کے سربراہ محمد خالد کے مطابق یہ