قاہرہ میں عرب لیگ کے دفترکے سامنے معمر قذافی کے حامیوں اور مخالفین میں شدید جھڑپیں ہوئی جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھربرلن میں عالمی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے جرمن چانسلرانجیلا مرکل سے ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ صدرقذافی کے پاس اقتدارچھوڑنے کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان سمیت مختلف ملکوں میں کامیاب آپریشن کئے ہیں اور لیبیا میں بھی جلد عوام کو ریلیف دلائیں گے۔ دوسری طرف وزراء خارجہ کے