تازہ ترین:

چادر: کے نتائج

چئیرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی نے ٹرسٹ کے وفد کے ہمراہ مزاراقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

شاعرمشرق کے تہترویں یوم وفات کے سلسلے میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے وفد نے مزار اقبال کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت مجید نظامی نےکی۔ وفد میں وائس چئیرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر رفیق احمد، جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد ڈوگر، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال، ممتازمذہبی سکالر زید حامد، پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے سیکرٹی جنرل خورشید احمد، اور ممتاز ثناء خواں اختر قریشی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار کے

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی

یونان میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سڑکیں، گھر اور پہاڑ برف سے ڈھک گئے جس کے بعد درجہ حرارت میں بھی خاصی کمی دیکھنے میں آئی ۔ برف باری شروع ہوتے ہی شمالی اینتھنز میں بچے پرجوش انداز میں گھروں سے نکل آئے اور موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ یونان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی نئی لہر چند روز جاری رہے گی، کرسمس سے قبل اگرچہ درجہ حرارت میں کچھ اضافہ ہوگا لیکن وہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہے گا

شدید برفباری کے باعث امریکی ریاست منسوٹا نےسفید چادر اوڑھ لی، لوگوں کو امدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ منسوٹا میں اب تک دس انچ تک برفباری ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں اور ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہائی وے پٹرولنگ حکام کے مطابق اب تک تقریباً دوسو حادثات رپورٹ ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے راستوں کی بحالی کےلیےسڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ برفباری کی وجہ سے بجلی اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

مزید نتائج